ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویک ینڈ کرفیو:میسور ومیں تمام ٹورسٹ سنٹرس بند

ویک ینڈ کرفیو:میسور ومیں تمام ٹورسٹ سنٹرس بند

Sat, 08 Jan 2022 11:55:59    S.O. News Service

میسورو، 8؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جاری کردہ نئی گائیڈ لائنس پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے میسور وسٹی کارپوریشن اور میسورو سٹی پولیس جمعرات ہی سے حرکت میں آگئی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے جرمانہ عائد کررہی ہے۔ میسورو سٹی کارپوریشن اور میسورو پولیس کی علاحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں رات10بجے کے بعد پیدل چلنے والے اور موٹرسائیکل پر ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے والوں سے پوچھ تاچھ کرکے ٹھوس دستاویز اور بغیر کسی مقصد کے گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان پر جرمانہ عائد کررہی ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رات کے کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو کے باوجود عوام غفلت برت رہے ہیں اور اپنی جان خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ نئی گائیڈ لائنس کے بعد میسور سٹی کارپوریشن اور میسور کی پولیس کسی کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔ میسور سٹی کارپوریشن نے سینئر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ڈی جی ناگراج کی سرپرستی میں کل10ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ماسک نہ پہننے والوں سے میسور کے کے آر سرکل، دیوراجہ مارکیٹ، چک گڈیارا، گاندھی اسکوائر، دیوراج ارس روڈ، سیاجی راؤ روڈ، اشوکہ روڈ، جے ایل بی روڈ، راماسوامیء سرکل جیسے مصروف ترین راستوں میں عوام سے جرمانہ وصول کررہے ہیں۔ کئی جگہوں پر دیکھا گیا کہ جب میسور پولیس افسر اور میسور سٹی کارپوریشن کے افسر راہ گیروں سے ماسک نہ پہننے کی وجہ دریافت کرتے ہیں تو وہ فوراً اپنے پاکیٹ اور پرسوں سے ماسک نکال کر فوراً منہ پر پہن لیتے ہیں۔

میسور وکے پولیس کمشنر ڈاکٹر چندرگپتا نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہر فرد پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ چاہے وہ ماسک نہ لگائیں،یا سماجی فاصلوں کو قائم نہ رکھیں یا پھر ہیلمیٹ نہ پہنیں۔ویک اینڈ کرفیو کے پیش نظر میسور کے تمام ٹورسٹ سنٹرس عوام کیلئے بند کردئے گئے ہیں۔ جن میں میسور زو، کارنجی تالاب، میسور ریلوے میوزیم، یگزی بیشن شامل ہیں۔


Share: